دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد کا عظیم الشان اجتماع
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دستارِ فضیلت و تقسیمِ اسناد کا عظیم الشان، ایمان افروز اور روحانیت سے بھرپور اجتماع دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، فیصل آباد میں منعقد ہوا۔یہ اجتماع علمِ دین کی عظمت، طلبۂ کرام کی شب و روز محنت اور دعوتِ اسلامی کی بے لوث دینی خدمات کا خوبصورت مظہر رہا۔اس بابرکت اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔مزید برآں رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری سلمہ الغنی سمیت مختلف اراکینِ شوریٰ اور ڈی آئی جی سہیل احمد سکھیرا نے بھی شرکت فرمائی۔اجتماع کے دوران کامیاب ہونے والے طلبہ کو دستارِ فضیلت پہنائی گئی اور اسناد پیش کی گئیں۔ یہ لمحات نہ صرف طلبہ بلکہ ان کے اساتذہ اور تمام شرکاء کے لیے باعثِ فخر، مسرت اور سعادت مند تھے۔