kanzul madaris board

ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
Latest Updates
کنزالمدارس بورڈ کی ڈیجیٹل ایپ لانچ ہو چکی ہے۔اس ایپ کے ذریعے طلبۂ کرام آن لائن رزلٹ دیکھ سکیں گے، سلیبس، ڈیجیٹل لائبریری اور ویڈیو لیکچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اور بورڈ کے نوٹیفیکیشنز اور اپڈیٹس بھی حاصل کریں گے۔

شعبہ جات

انتظامی ساخت (Management structure)

مجلسِ عاملہ (Executive Committee)

کنز المدارس بورڈ کے جملہ امور کی ذمہ دار  ایگزیکٹو کمیٹی ہے۔

افتا بورڈ (Ifta Board)

کنز المدارس بورڈ کی تمام پالیسیز کی شرعی تفتیش  اور رہنمائی کے لئے   سینئر مفتیانِ کرام پر مشتمل  افتا بورڈ قائم ہے۔

تعلیمی بورڈ (Education Board)

ماہرینِ تعلیم (Educationist) پر مشتمل تعلیمی بورڈ   قائم ہے جس  کا کام کنز المدارس بورڈ کے مقاصد کے پیشِ نظر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع نصاب تیار کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کرنا، نصاب اور ہم نصابی سرگرمیوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہنا  اور بدلتے حالات اور تقاضوں کے مطابق مناسب ترامیم و سفارشات مرتب کرنا، حتمی منظوری (Final Approval) کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کرنا۔

امتحانی بورڈ(Examination Board)

طے شدہ شیڈول اور طریقہ کار کے مطابق امتحانات  لینے اور نتائج جاری کرنے، اسی طرح سند اور رزلٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے امتحانی بورڈ قائم ہے جس کے تحت حفظ و ناظرہ، تجوید و قراءت، درسِ نظامی، کلیۃ الشریعہ، تخصصات اور شارٹ کورسز کا امتحان لیا جاتا ہے۔

لیگل ایڈوائزری بورڈ (Legal Advisory Board)

کنز المدارس بورڈ کی پالیسیز کی قانونی اعتبار سے تفتیش کے لئے لیگل ایڈوائزری بورڈ قائم ہے۔

فنانس  ڈیپارٹمنٹ (Finance Department)

کنز المدارس بورڈ  کے تمام مالی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ (Media Department)

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کنز المدارس بورڈ کی اپ ڈیٹس دینے اور تشہیر کرنے کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (IT Department)

کنز المدارس بورڈ کی ویب سائٹ، ایپ اور آن لائن سافٹ وئیر کے نظام کو دیکھنے کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ (R&D Department)

درسی کتب، شروحات، حواشی، نیوز لیٹر اور جرائد و رسائل  پر کام کرنے کے لیے  آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

اکیڈیمک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (Academic Education Department)

اکیڈیمک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جامعات المدینہ، مدارس المدینہ بوائز اینڈ گرلز ایجوکیشن میں عصری علوم کی ترویج و اشاعت کا ذمہ دار ہے۔ اس ڈیپارٹمنٹ کا اولین مقصد دینی طلبا و علما میں ایسی اسکلز پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ زیادہ بڑے پیمانے پر خدمتِ دین اور نشرِ علم کی کوششیں کر سکیں چونکہ یہ علوم ذرائع ابلاغ کی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا مستقبل کے ان وارثینِ انبیا کو ان ذرائع ابلاغ میں زیادہ مضبوط کر کے انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ دین اور علمِ دین کو مزید مؤثر انداز سے دنیا بھر میں عام کر سکیں۔

ڈیپارٹمنٹ آف اسیسمنٹ    (Department of Assessment)

تعلیم و تعلّم کے عوامل میں نصاب مرکزی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔زندہ قومیں اپنے نصاب کا تحفّظ کرتی ہیں اور اس کے تمام تر مقاصد کے حصول کو ممکن بناتی ہیں۔ اس کے سب سے بڑے مقاصد  AIMS کہلاتے ہیں۔ان مقاصد کے حصول کے لیے انھیں GOALS  میں تبدیل کیا جاتا ہے جب  کہ ان گولز کے حصول کو حاصلاتِ تعلّم کے ذریعے ممکن بنایا جاتا ہے۔اسی لیے نصاب کے جدید تصوّر میں  حاصلاتِ تعلّم  (SLOs)کو نصاب کا خلاصہ قرار دیا گیا ہے۔ کنز المدارس بورڈ کے اس شعبے میں  ہر کورس کی کتابوں کے ذیلی اسباق کے آغاز میں حاصلاتِ تعلّم کے اندراج کی نگرانی  و معاونت کی جاتی   ہے اور اس امر کو یقینی  بنایا جاتا ہے کہ اسباق کا متن،مشقی سوالات، تدریسی حکمتِ عملیاں اور جائزے کا نظام بہر صورت حاصلاتِ تعلّم سے ہم آہنگ ہو۔مذکورہ تمام عوامل کی حاصلاتِ تعلّم سے ہم آہنگی کے نتیجہ  میں درس و تدریس کی حقیقی صورتِ حال منظرِ عام پر آتی ہے۔ اس حقیقی تصویر کو سامنے رکھتے ہوئے یہ شعبہ اسباق کے متن، طریقہ ہائے تدریس اور نظامِ امتحانات میں  مثبت تبدیلیوں کو بروئے کار لاتا ہے۔

جاب پلیسمنٹ ڈیپارٹمنٹ  (Job Placement Department)

مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی پرائیویٹ اور سرکاری محکموں میں جاب کروانے کے لیے جاب پلیسمنٹ   ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔